56

وزیراعظم شہباز شریف کا اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل، انسانی امداد کا جرم، اسرائیلی بربریت کو روکا جائے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی فوج کے “گلوبل صمود” فلوٹیلا پر حملے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ “44 ممالک کے 450 سے زائد انسان دوست کارکنوں کو حراست میں لینا عالمی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا واحد جرم بے بس فلسطینیوں تک راشن پہنچانا تھا۔”

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ “تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، فلسطینی عوام تک امداد کی بلا روک ترسیل یقینی بنائی جائے، اور اسرائیلی بربریت کو فوری روک کر پائیدار امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔”

واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی امدادی کونوائے پر کارروائی کرتے ہوئے کشتیاں قبضے میں لے کر عملے کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کر دیا تھا۔ اس اقدام پر ترکیہ نے بھی سخت احتجاج کیا ہے اور اسے دہشت گردی کا عمل قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں