99

سونے کی قیمت نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سونا ایک بار پھر تیز رفتار اضافے کے ساتھ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے، جس نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچا دی ہے۔

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ:

فی تولہ سونے میں 3,500 روپے کا ایک دن کا ریکارڈ اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے ہو گئی

یہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہے

چاندی کی قیمت:
چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 4,826 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مسلسل دوسرے روز ہونے والا بڑا اضافہ ہے، جس سے گھریلو صارفین اور سونے کے سرمایہ کاروں پر مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں