جیل میں قیدیوں کےحقوق کے لیےکوششوں پرزور،سپرنٹنڈنٹ جیل نے قومی کمیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)قومی کمیشن برائے قانونِ بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے جنرل سیکرٹری مہر شہباز احمد نے سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری اصغر گجر سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل نے قومی کمیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا، “قومی کمیٹی برائے قانون بین المذاہب ہم آہنگی بہت اچھے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مہر شہباز احمد اور ان کی ٹیم کو کہیں بھی ہماری ضرورت محسوس ہوئی تو ہم ہمہ وقت ان کے ساتھ چلنے اور بھرپور ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔”

اس ملاقات کا مقصد قیدیوں کے حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ دونوں افسران نے جیل میں قید افراد کی بہتری کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ اقدام قومی کمیشن کی جیلوں میں انسانی حقوق کے تحفظ کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں