کوئٹہ میں پولیو مہم کی تیاریاں مکمل: 13 اکتوبر سے بچوں کو قطرے پلانے کا فیصلہ

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)13 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی پولیو ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ضلعی پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ہیلتھ آفیسر، ضلعی تعلیم افسر، ضلعی پولیو کوآرڈینیٹر، این سٹاف اور دیگر پولیو افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ مہم کے نتائج، درپیش چیلنجز، آئندہ مہم کے اہداف اور کارروائی کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ “آئندہ پولیو مہم کے تمام اہداف بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کیے جائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی روابط اور قریبی ہم آہنگی کو یقینی بنائیں تاکہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔ اس موقع پر نگرانی اور مہمات کے درمیانی عرصے میں جاری کمیونٹی موبلائزیشن سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں