لیاقت پور میں گدھے پر کلہاڑی سے وحشیانہ حملہ، مالک نے انصاف کا مطالبہ کیا

لیاقت پور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں ایک بااثر زمیندار نے اپنے کھیت سے گھاس کھانے پر ایک بے زبان گدھے پر ایسا وحشیانہ تشدد کیا کہ اسے کلہاڑی سے بری طرح زخمی کر دیا۔

واقعہ تھانہ شیدانی کے علاقے جھوک گلاب شاہ میں پیش آیا، جہاں حنیف نامی زمیندار نے گدھے کو کھیت میں گھاس چرتے دیکھا تو غصے میں آکر اس پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ کلہاڑی کے وار سے گدھا شدید زخمی ہو گیا اور اس وقت شدید درد میں مبتلا ہے۔

گدھے کے مالک نے کی کارروائی کا مطالبہ:
گدھے کے مالک نے تھانہ شیدانی میں درخواست جمع کرائی ہے، لیکن اب تک کوئی کارروائی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان سے فوری نوٹس لے کر مجرم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد: دوسری جانب سکھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی ‘چاندنی’ کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ تین گھنٹے طویل آپریشن میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اونٹنی کے جبڑے کی ہڈی درست کی، جبکہ انفیکشن بڑھ جانے کے باعث اس کی پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔

چاندنی کی بحالی کے اقدامات:

سرجری کے بعد اونٹنی کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے

بحالی کے لیے مخصوص سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے

مصنوعی ٹانگ کے حصول کے لیے امریکہ سے رابطہ قائم کیا جا رہا ہے

یہ واقعے جانوروں کے تحفظ کے قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت کو واضح کرتے ہیں، جہاں بے زبان جانوروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف فوری انصاف کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں