60

ایشیا کپ سپر فور: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، صرف 135 رنز بنا سکی

دبئی(ایچ آراین ڈبلیو) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئی۔ بنگلہ دیش کے خلاف فیصلہ کن میچ میں پاکستانی بیٹسمین 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 135 رنز ہی بنا سکے۔

ٹیم کے اوپنگ بلے باز صاحبزادہ فرحان صرف 4 رنز بنا سکے، جبکہ صائم ایوب مسلسل چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث 31 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ کم اسکور پاکستان کی بیٹنگ کی مسلسل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف ملا ہے۔ اس شکست کے بعد پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں