56

قائداعظم کے نواسے نوسلی واڈیا کے خلاف ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ممبئی(ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی پولیس نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور نامور بزنس ٹائیکون نوسلی واڈیا کے خلاف جعلی دستاویزات کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 81 سالہ نوسلی واڈیا بھارت کے ممتاز صنعتی خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا، بیٹوں نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف دھوکا دہی اور جعل سازی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرے۔

الزام ہے کہ نوسلی واڈیا نے جعلی دستاویزات تیار کر کے عدالت میں پیش کیں۔ اس مقدمے نے بھارتی بزنس حلقوں میں گہری دلچسپی پیدا کی ہے، کیونکہ واڈیا خاندان بھارت کی صنعتی تاریخ کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں