ڈیلاس(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی شہر ڈیلاس میں وفاقی امیگریشن دفتر پر ہوئے فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق حملہ آور نے قریبی عمارت کی چھت سے فائرنگ کی اور بعد ازاں گولی مار کر خودکشی کرلی۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کرسٹی نوم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امیگریشن دفتر میں فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً امیگریشن دفاتر پر جنونی حملے رکنے چاہئیں۔ مقامی حکام واقعے کی تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں۔


