52

بھارت کا متنازعہ اقدام: سکھ یاتریوں کو گرو نانک جنم دن کی تقریبات میں شرکت سے روکا

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو) بھارت کی مرکزی حکومت نے گرو نانک دیو کے جنم دن کے موقع پر پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے اس فیصلے کی وجہ ‘سنگین سیکیورٹی صورت حال’ کو قرار دیا ہے۔

اس اقدام پر سکھ برادری میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جبکہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے مرکزی حکومت پر دہرے معیار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ “کرکٹ میچوں کی اجازت ہے مگر مذہبی زیارتیں نہیں”۔ بھارتی صحافی راجدیپ سردیسائی نے بھی اسی طرح کے سوالات اٹھائے ہیں۔

سکھ فیڈریشن برطانیہ سمیت متبین بین الاقوامی سکھ تنظیموں نے بھارتی حکومت کے اس فیصلے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے سکھ برادری کے بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب پاکستان میں گرو نانک دیو کے جنم دن کی تقریبات کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں