نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ کے بحران کے حل کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ مسلم دنیا کے رہنماؤں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔
امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والی ایک sided meeting میں شرکاء کو دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اعتماد ہے کہ آنے والے دنوں میں غزہ کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت کا اعلان کیا جا سکے گا۔
وٹکوف نے ایران کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ ایران کا موقف سخت ہے، لیکن امریکہ مذاکرات کے خواہشمند ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ کی تقریباً 50 منٹ تک اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے رہنما شامل ہوئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کو “انتہائی کامیاب” قرار دیتے ہوئے غزہ کے حوالے سے اہم پیشرفت کی امید ظاہر کی تھی۔


