51

ایشیا کپ کا متنازعہ بیان: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر ICC کی کارروائی کے امکانات

دبئی(ایچ آرین ڈبلیو) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف ممکنہ کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی اس شکایت پر لیا جا رہا ہے جس میں بھارتی کپتان پر ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ کے بعد سیاسی بیان بازی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، PCB کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کی جانچ کے بعد میچ ریفری رچی رچرڈسن نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ایک ای میل بھیجی ہے۔ اس ای میل میں واضح کیا گیا ہے کہ سوریا کمار یادیو کے غیر مناسب تبصرے کھیل کے مفاد کے خلاف تھے اور ان سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن کے دوران بھارتی کپتان نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک متنازع بیان دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اب ICC اس معاملے کی باضابطہ سماعت کرے گی، جس کے نتیجے میں بھارتی کپتان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں