کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وزیراعظم پاکستان نے مہنگائی کے دور میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا اعلان کیا، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ثابت کیا کہ مشکل فیصلے بھی کر سکتی ہے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے، جون 2024 سے لے کر اج تک گھریلو صارفین کے لیے 10 روپے تقریبا کم ہوئے ہیں، انڈسٹریز کے لیے جون 2024 سے لے کر اج تک تقریبا 18 روپے فی یونٹ کمی ائی ہے
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے قیمتیں کم نہیں کر سکتے ، جو پاور پلانٹ ایک میگا ووٹ بھی بجلی نہیں بنا رہا اس کے اوپر سات ارب روپے جا رہے تھے تنخواہوں کی مد میں، ان پارو پلانٹ کو بیچ کر 9 ارب روپے ملے ہیں ، مسائل کو پہلے انڈرک کارپٹ ڈالا جا رہا تھا اب ایسا نہیں ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے قیادت سے گزارش کرتا ہوں کہ ایس بی سی اے کی قانونی سازی پر نظر ثانی کریں ، یہ قانون سازی شہر کی بہتری کے لیے نہیں بلکہ کرپشن کے لیے ہے
ٹریفک حادثات پر حکومت سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ٹریفک قوانین کو سخت کیا جائے، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ، کوئی ایکسیڈنٹ کرے تو وہ قانون سے بچ نہ سکے
گاڑیوں کی فٹنس چیک نہ کرنے اور غلط لائسنس جاری کرنے کی وجہ سے ہوا ہے، حکومت سندھ ٹریفک حادثات میں شہید ہونے والے کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے جبکہ زخمی کو 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا فوری اعلان کریں


