48

غزہ کے بحری امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے سپین نے بحری جہاز تعینات کر دیا

نیویارک(ایچ آراین ڈلبیو)غزہ کے لیے روانہ کیے گئے بین الاقوامی بحری امدادی قافلے “فریڈم فلوٹیلا” کی حفاظت کے لیے سپین بھی میدان میں آ گیا ہے۔ ہسپانیہ کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اقوام متحدہ میں اعلان کیا ہے کہ اس امدادی مہم کی حفاظت کے لیے ایک ہسپانوی بحری جہاز تعینات کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم سانچیز نے زور دے کر کہا کہ اس بحری قافلے پر 44 ممالک کے شہری سوار ہیں اور ان کی سلامتی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہسپانوی بحریہ نہ صرف قافلے پر موجود شہریوں اور امدادی سامان کی حفاظت یقینی بنائے گی، بلکہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھی مناسب جواب دے گی۔ اس اقدام کے ساتھ ہی سپین، اٹلی کے بعد دوسرا یورپی ملک بن گیا ہے جس نے اس انسانی مہم کی حفاظت کے لیے فوجی دستہ بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں