44

شام کی بحالی کے لیے اہم قدم: قطر اور سعودی عرب کا 8.9 کروڑ ڈالر کی مشترکہ امداد کا اعلان

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)شام میں عوامی خدمات کی بحالی اور بحران زدہ عوام کی مدد کے لیے قطر اور سعودی عرب نے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مشترکہ امداد دےنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس فنڈ کا بنیادی مقصد شام میں ضروری عوامی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ اس اقدام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے سمیت ایسی بنیادی سہولیات کو بحال کیا جائے گا جو عوام کی روزمرہ کی زندگی کے لیے ناگزیر ہیں۔ یہ قدم شام میں استحکام اور تعمیر نو کی جانب ایک اہم پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں