69

دبئی میں آگ بجھانے کا انوکھا طریقہ: 14 منزلہ عمارت کی آگ پر پہلی بار ’شاہین ڈرونز‘ کا کامیاب استعمال

دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)البرشاء میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہلی بار جدید ’شاہین ڈرونز‘ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ ڈرونز خصوصاً بلند و بالا عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق، ان جدید ڈرونز میں 1200 لیٹر تک پانی یا فوم لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔ آگ لگنے کے فوری بعد تمام رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا گیا، جس کی بدولت خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دبئی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہائی رائز عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ اقدام شہر میں حفاظتی اقدامات کو جدید بنانے کی سمت میں ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں