56

ہم سب مل کر ایک روشن اور خوبصورت دنیا بنائیں، جہاں امن ہو،امریکی صدر

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ آئیے ہم سب مل کر ایک روشن اور خوبصورت دنیا بنائیں، جہاں امن ہو۔ اگرچہ ٹرمپ کا اندازِ خطاب حسبِ معمول تلخ، طویل اور بے ربط تھا، لیکن انہوں نے اختتام پر ایک نسبتاً نرم اور مثبت لہجہ اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ دوبارہ عظیم بننا چاہتے ہیں، چاہے آپ کا تعلق شمال، جنوب، مشرق یا مغرب سے ہو، ہال میں موجود ہر رہنما ایک عظیم ثقافت، شاندار تاریخ اور فخر والی وراثت کا نمائندہ ہے، جو ہر قوم کو دنیا کی دیگر قوموں سے ممتاز بناتی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا آئیے ہم سب مل کر ایک روشن اور خوبصورت دنیا بنائیں، ایک ایسی دنیا جو ہم سب کی ہو، جہاں امن ہو اور جو پہلے سے زیادہ خوشحال، بہتر اور خوبصورت ہو۔ یہ ممکن ہے اور یہ ہو کر رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں