کامیٹی(ایچ آراین ڈبلیو)دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (TOMCL) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گوشت کی برآمدات کے لیے 8.1 ملین امریکی ڈالر (قریباً 22 کروڑ پاکستانی روپے) کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
کمپنی نے کراچی سٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے اعلامیے میں بتایا کہ یہ معاہدہ گولڈ کریسٹ ٹریڈنگ FZE، یو اے ای کے ساتھ کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت TOMCL فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات برآمد کرے گی۔
کمپنی کے مطابق اس معاہدے سے حاصل ہونے والی آمدنی مالی سال 2025-2026 کے دوران مکمل طور پر حاصل ہو جائے گی۔ یہ معاہدہ کمپنی کی خطے میں برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
یہ کاروباری معاہدہ پاکستانی گوشت کی صنعت کے لیے ایک اہم پیشرفت تصور کی جا رہی ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں مدد ملے گی۔


