47

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ،5 شہید، جن میں 3 امریکی بچے بھی شامل

بیروت/یروشلم (ایچ آراین ڈبلیو)لبنان کے جنوبی حصے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 شہری شہید ہو گئے ہیں، جن میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا ایک رکن اور 3 امریکی شہری بچے شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں بچوں کی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی ہیں۔

لبنانی حکومت نے اس حملے کو “شہریوں کے خلاف جرم” قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر نیا قتل عام شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ حملے کے دوران ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا، جس سے 2 اضافی افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے مغربی ممالک کے فیصلوں کے جواب میں مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مکمل ردعمل ان کے امریکا کے دورے کے بعد سامنے آئے گا۔

اسرائیلی وزراء نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے فیصلوں کے جواب میں مغربی کنارے پر خودمختاری نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ تازہ ترین واقعات خطے میں تناؤ میں مزید اضافے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں