49

تنازع کے بعد پہلی بار ٹرمپ اور ایلون مسک چارلی کرک کے لیے اکھٹے ہوگئے

ایریزونا(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک چارلی کرک کے میموریل تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قدامت پسند کارکن چارلی کرک کی آخری رسومات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کئی مہینوں کے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے ملے، جہاں انہوں نے ہاتھ ملایا اور بظاہر جون میں ہونے والے تنازع کے بعد پہلی بار دوستانہ انداز میں بات چیت کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر امریکی صدر سے ہونے والی اس ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے، اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’یہ چارلی کے لیے ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں