اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران مجموعی قرضہ 74 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2024 تک مقامی قرضوں کا حجم 49 ہزار 883 ارب روپے رہا، دسمبر سے جولائی تک بیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 130 ارب روپے رہا جبکہ پہلی ششماہی میں حکومتی قرضوں کا حجم 67 ہزار ارب روپے زائد رہا۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مقامی قرضوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2024 تک مقامی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 67 فیصد پر پہنچ چکا ہے جبکہ پاکستان کا بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا 33 فیصد ہے۔


