57

کیلیفورنیا کپ 2025 کی کامیاب میزبانی: سپیکٹرم فنانشل زلمی چیمپئن، موکا ٹیم ڈویژن دو کی فاتح

لاوس اینجلس(ایچ آراین ڈبلیو)شمالی امریکا کے سب سے بڑے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیفورنیا کپ 2025 کیلیفورنیا کرکٹ فاؤنڈیشن کے بینر تلے شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ امریکا، پاکستان اور کینیڈا کی 30 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی جہاں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے۔ ٹورنامنٹ کے دوران کل 74 دلچسپ میچز کھیلے گئے۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر عمران اشرف نے کہا کہ “مختصر وقت اور شدید مقابلے کے دوران اتنی زیادہ ٹیموں کے ساتھ رابطہ کاری اور فکسچرز کو بروقت منظم کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔” ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تین نامور ٹیسٹ کرکٹرز شعیب ملک، سہیل تنویر اور فواد عالم کے ساتھ ساتھ سابقہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان نائن عابدی نے بھی فعال طور پر حصہ لیا۔

نائن عابدی نے اس ایونٹ کو امریکا میں بہترین کرکٹ مقابلوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ “آئندہ ایڈیشنز میں خواتین کی ٹیمیں بھی شامل کی جائیں گی،” جو امریکا میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی شعیب ملک اور ثناء جاود نے شرکت کر کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ڈویژن ون کے فائنل میں سپیکٹرم فنانشل زلمی نے شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب کیا اور کیلیفورنیا کپ 2025 کے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ کیلیفورنیا کرکٹ فاؤنڈیشن کے مطابق، یہ ٹورنامنٹ نہ صرف کرکٹ کی فروغ کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوا بلکہ خیراتی اور سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے لیے بھی ایک کامیاب اقدام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں