کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کارروائی، تھانہ تیموریہ اور تھانہ شاہراہ نور جہاں کارروائی کرتے ہوئے کاشف بن روف عرف اسٹیکر اور فیصل ہاشمانی کو کی گرفتار کرلیا گیااور ثاقب بن رائف اور دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات پر پورشن مافیا کی عرصہ دراز سے سرپرستی کررہے تھے
قومی خزانہ کو اربوں روپے کا چونہ لگاکر ذاتی فائدہ اور غیرقانونی تعمیرات سے اربوں روپے حاصل کئے گیے، غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والوں کو کچھ دنوں میں مزید گرفتاری عمل میں لائی جائی گی، ثاقب بن رؤف دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 10 سال سے مسلسل غیرقانونی تعمیرات اور پورشن کی سرپرستی کرنے والے ثاقب بن رائوف قانون کی گرفت سے فرار ہوگئے، اس کے بھائی دانش بن رؤف آباد کا ممبر ہے اور دوسری جانب ان کی ٹیم غیرقانونی پورشن مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں
انہوں نے آرمی آفیسر سوسائٹی میں 2000 گز کے واٹر بورڈ کی زمین بھی قبضہ کرکے ہتھیالی تھی


