80

سندھ حکومت بدعنوان ترین حکومت، کراچی کی مجرم پیپلز پارٹی ہے، آفاق احمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے آج دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارہ اپریل کو شہریوں سے سفید پرچم لیکر نکلنے کی درخواست کرتے ہیں ، اس شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ، گذشتہ برس 750 افراد ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے،

رواں سال بھی 2 سو سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، ہم نے ہیوی ٹریفک کی فٹنس اور لائسنس پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا، شہریوں سے درخواست کی کہ اگر حکومت ہیوی ٹریفک کو روک نہیں رہے تو ہیوی ٹریفک کو ہمیں روکنا ہوگا، میری درخواست کو دہشت گردی کہا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا،

جو لوگ جاں بحق ہوئے انکی تکالیف کے مقابلے میں میرے تکلیف کچھ نہیں ہے، آفاق احمد نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی سی سی ٹی وی دیکھیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے،

حکومت کی کبھی اسٹریٹ کرائم روکنے میں دلچسپی نظر نہیں آئی، ایجنسیوں کو مطلوب افراد کو زمین کھود کر ڈھونڈ لیا جاتا ہے، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو کوئی نہیں پکڑتا،

سندھ حکومت بدعنوان ترین حکومت ثابت ہوئی ہے، پنجاب کے وسائل کا رونا رونے والے اپنے پیسوں کا صحیح استعمال کرلیں ، لاہور مین آٹھ ہزار کیمرے لگے ہیں، یہاں ٹریفک پولیس کا ہر ملازم زیادہ سے زیادہ چالان کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ اس شہر کو ادھیڑ کر اپنی جیب بھرتے ہیں،

لاہور میں ای چالان کے ذریعے چالان کیا جاتا ہے، اس شہر کے مجرم پیپلز پارٹی ہے، شہر کے وسائل کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، جان بوجھ کر منصوبوں میں تاخیر سے لاگت کئی گنا بڑھائی جاتی ہے، کرپشن سے متعلق خبریں بھی نشر کرنے سے روک دی جاتی ہیں کہ اشتہارات روک لئے جاتے ہیں،

شہر کے لوگ کس سے درخواست کریں؟، شہر میں رینجرز امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے آئی تھی، آج بھی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں ، کیا رینجرز آج ہیوی ٹریفک کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک نہیں کرسکتی؟

کراچی اس وقت آفت زدہ شہر ہے، کراچی میں کوئی جنگی حالات نہیں ہیں، اس شہر کے حالات میں کوئی محفوظ نہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت شہر کے پانی کو بیچ رہے ہیں، مافیا نے اپنے میٹرز لگائے ہوئے ہیں اربوں روپے ماہانہ کمائے جارہے ہیں،

پانی مافیا بند کردیں لائنوں میں پانی آسکتا ہے ، شہریوں کے حصے کا پانی انکو ہی فروخت کیا جاتا ہے، اربوں روپے مالیت کا پانی ماہانہ فروخت کیا جاتا ہے, ہم نے پرامن اجتجاج کا پلان بنایا تھا، بلوچستان اور کے پی کے میں غیر یقینی صورتحال ہے،

بارہ اپریل کو شہری زندہ قوم ثابت کرنے کے لئے باہر نکلیں گے، پر امن احتجاج کو پیغام سمجھا جائے ، حکومت اور سلامتی کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بدعنوان حکومت سے جان چھڑوائیں، ہم ضلع وسطی میں دفتر بنا رہے ہیں، چھ اپریل کو سمن آباد میں دفتر کا افتتاح کررہے ہیں،

واٹر ہائیڈرنٹس کے لئے اوقات کار مقرر ہیں لیکن چوبیس گھنٹے چلتے ہیں، واٹر کارپوریشن کی ملی بھگت سے بورنگ کے ساتھ پانی کی لائنوں سے پانی چوری کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مرکزی مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے شہر کے مسائل پر آواز اٹھائی، شہر کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی،

اپنی جدوجہد میں مہاجر قومی موومنٹ کے پرچم کے بجائے سفید پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں