کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں دوران ڈکیتی شاہین فورس کے اہلکاروں کے پہنچنے اور غیر پیشہ وارانہ ردعمل پر محکمانہ کاروائی کا آغاز
واردات کی ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کا ڈکیتوں سے اچانک سامناہوا، ڈکیت واردات کے بعد اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار
پولیس اہلکاروں کیلئے ڈکیتوں کی گرفتاری اور کامیاب مقابلہ بظاہر آسان ہدف تھا، پولیس اہلکاروں کے جانب سےغیر پیشہ وارانہ عمل کا مظاہرہ کیا گیا
اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ، ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام اہلکاروں کو اس قسم کی عمل سے باز رہنے کی ہدایت کر دی گئی


