کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مختلف طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ صدر پاکستان کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور انکو آئیسولیشن میں منتقل کردیا گیاہے، ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم صدر مملکت کی مسلسل نگہداشت کر رہی ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق، صدر مملکت کو فی الحال آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
64


