68

جماعت اسلامی کا عید کے بعد بجلی بلوں، آٹا و چینی مافیا کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، عیدگاہ گراؤنڈ میں مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز ادا کی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، ملک میں سیاسی بحران ہے۔

فلسطین کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوموں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کے حالات ٹھیک کرنے کا راستہ گریٹر ڈائیلاگ ہے، عید کے بعد امن وامان، بجلی بلوں، چینی، آٹا مافیا کےخلاف تحریک شروع کریں گے، جماعت اسلامی کی جانب سے تمام صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، عوام کی مرضی کے بغیر فارم 47 کے لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، اگر چاہتے ہیں دوریاں ختم ہو تو سب کو اپنی آئینی حدود میں جانا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں