کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیوایم پاکستان کے کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آج سندھ حکومت کو خوب لتاڑا اور عدلیہ کی خاموشی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے ہی اس شہر کے شہریوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، پورے رمضان اس شہر کی سڑکیں یہاں کے شہریوں کے خون سے لال ہوتی رہی ہیں
اس سے پہلے اس شہر کے مکین ڈکیتوں کے ہاتھوں مارے جاتے رہے، ہم چلاتے رہے اور بولتے رہے مگر کہیں مگر حکومت کے کانوں پر جوں نہ رینگی، ایک بچی بشری زیدی کے واقعہ نے ماضی میں اس شہر کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کیا، غفلت اور بے رحمی کا ایک سلسلہ ہے جو اس شہر کے ساتھ کیا جارہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ڈمپر اور ٹرک مافیا نے اس شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے، اس شہر کو ڈرگ مافیا اور اسلحہ مافیا نے 80 کی دہائ میں میں برباد کیا، جس طرح اعلی عدالتیں چھوٹے سے چھوٹے مسئلہ پر سو موٹو لیتی ہیں، اگر عدالتوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملنا تو ہمیں وہ دروازہ بتائیں جسے ہم کھٹکھٹائیں
وزیراعظم، صدر مملکت بتائیں ہم کیا جائیں، اس شہر میں ہونے والے تمام جرائم بیروزگاری، لسانی و متعصابہ فیصلوں پر احتجاج کرنے پر بھی کیا احتجاج نہ کیا جائے، ایک کیو ایم ان تمام معاملات پر کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے، ہم اس حوالے سے پھر کورٹ میں حجت تمام کرنے جارہے ہیں
ہماری لاتعداد پٹیشنز کورٹس میں میں پڑی سسک رہے ہیں، اس شہر میں قانون نافذ کرنے والے اور چور دونوں کا تعلق اس شہر سے نہیں ہے، حالات و واقعات بتاتے ہیں چوروں ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہر پھر سے 80 کی دہائ کے حالات کی طرف جاتا دکھ رہا ہے
اس شہر کے ریٹائرڈ لوگوں کو پنشن نہیں دی جارہی ہے، جعلی ڈومیسائل پر اس شہر کی نوکریاں حاصل کرنے والوں کو پنشن سمیت تمام سہولیات حاصل ہیں، میں شہر کے مخیر حضرات سے اپیک کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اس شہر کو انصاف دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں
آئیں ہم سب مک کر پھر سے حجت اتمام کریں، آج بھی اس شہر کے جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتال اس شہر کے مخیر حضرات چلا رہے ہیں، اس شہر کے لوگ پانی کا ٹیکس دینے کے باوجود پانی ٹنکروں سے خرید رہے ہیں ،اس ملک میں اگر کوئ سب سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں وہ کراچی اراکین اسمبلی و شہری ہیں


