کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عیدالفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالفطر کی موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دنوں کی رعایت کی منظوری دیدی
سید مراد علی شاہ کی طرف سے دی گی معافی سے 820 قیدیوں کو فائدہ ہوگا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
اس معافی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے قیدیوں پر بھی معافی کا اطلاق نہیں ہوگا


