کوئٹہ دھماکے میں معروف اور قابلِ احترام ڈاکٹر مہر اللہ ترین شہید

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) آج کوئٹہ ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں ایک افسوسناک دھماکے میں معروف اور قابلِ احترام ڈاکٹر مہر اللہ ترین شہید ہو گئے۔ڈاکٹر مہر اللہ ترین نہ صرف اپنے شعبے کے ماہر تھے بلکہ ایک انتہائی باکردار، نرم گو اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار انسان تھے۔ ان کی شہادت بلوچستان، بالخصوص کوئٹہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔بلوچستان ایسے بزدلانہ حملوں سے پہلے بھی گزر چکا ہے، لیکن علم، انسانیت اور خدمت کے پیکر افراد کو نشانہ بنانا دراصل پورے معاشرے کو تاریکی میں دھکیلنے کی کوشش ہے۔ڈاکٹر مہر اللہ ترین کی شہادت قوم کا نقصان ہے، لیکن ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں