کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر ریلوے کا کل 27 مارچ سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
کل پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی ‘ پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی ‘ حنیف عباسی
29 تاریخ کو عید کیلئے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی ‘ عید کے پہلے تین دنوں کیلئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے ‘ حنیف عباسی
بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائیگی جو پہلے ہفتے میں دو دن چلتی تھی ‘ حنیف عباسی
بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائینگے ‘ حنیف عباسی
ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی کے ایشوز ہے ‘ ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائینگی ‘ 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا ‘ حنیف عباسی
اگلے مرحلے میں 1 ہزار مزید افراد کو بھرتی کیا جائیگا ‘ حنیف عباسی


