سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے جمع کرادی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی جانب سے خاتون کو حراساں کرنے کا معاملہ،مونس علی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاونٹ میں جمع کرادی-مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم سات اگست کو نیشنل بینک پاکستان میں جمع کرائی ہے-

سندھ ہائیکورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا صوبائی محتسب کا حکم نامہ جزوی معطل کردیا تھا-عدالت نے صوبائی محتسب کے حکم نامےکےمطابق مونس علوی کو25لاکھ روپےجرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا-صوبائی محتسب نے خاتون ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں