حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے بجٹ تجاویز پر غور جاری ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو ملک بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین اور پنشنرز اس سے مستفید ہوں گے، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی پالیسی اور بجٹ گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں