ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان کے انتقال پر آئی جی سندھ کا اظہار افسوس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی جی سندھ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ لواحقین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد جمال الرحمان ایک فرض شناس، قابل اور انتہائی پروفیشنل افسر تھے، جن کی خدمات کو محکمہ پولیس میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آئی جی سندھ کے مطابق مرحوم کی کمی پولیس محکمہ میں طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں