کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ، ڈائریکٹرسندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کوطلب کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ،عدالت نے ڈائریکٹر سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو فوری طور پر طلب کرلیا-بلڈر کی جانب سے قانون کے مطابق ماحولیاتی جانچ نہیں کروائی گئی-عمارت کی تعمیر کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے-

ریگولیشن کےمطابق عمارت کےاطراف اوپن اسپیس چھوڑنا لازمی ہے-درخواست گزارکےگھرسےمتصل16منزلہ ٹاوربنا دیا گیا-جب عمارت کی تعمیر شروع کی گئی تب ماحولیات سے متعلق قانون موجود نہیں تھا-عدالت نے ڈائریکٹر ای پی اے کو متعلقہ قانون کے ساتھ طلب کرلیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں