سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی-دو رکنی بینچ کی اپیلوں کو تین رکنی بینچ کے روبرو مقرر کرنے کی ہدایت-ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سن سکتا ہے-

اپیلوں کو پرنسپل سیٹ اسلام آباد منتقل کیا جائے-یہ انتظامی معاملہ ہے، چیف جسٹس پاکستان اس پر آرڈر جاری کرسکتے ہیں-دو رکنی بینچ نے کیس کی منتقلی کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی-انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم رحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو پھانسی کی سزا سنائی دی تھی-سندھ ہائی کورٹ نے بھی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں