کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی-حلیم عادل شیخ، راجا اظہر، فہیم خان ، فردوس شمیم نقوی اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوگئے-عدالت نے سماعت 26اگست تک ملتوی کردی-ملزمان کے خلاف نیو ٹاؤن اور فیروز آباد پولیس نے مقدمات درج کیے ہیں-
ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ اور ریاست مخالف نعرے بازی کا الزام ہے-کیس کے متعدد ملزمان ضمانت پر ہیں-ملزم عدیل خان اشتہاری ہے-


