اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر حکم امتناع کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل-عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا-عدالت کی پی آئی اے کو محکمہ جاتی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت-
دس برس سےآپ اسٹےآرڈرپرچل رہے ہیں،ایسا نہیں ہوسکتا-ہم حکم امتناع واپس لےرہے ہیں-آپ اپنے کیس کی تیاری کریں-ندیم لودھی جعلی ڈگری پر ایسوسی ایٹ انجینر بھرتی ہوا تھا-ڈگری جعلی ثابت ہونے پر پی آئی اے نے شوکاز نوٹس جاری کرکے ملازمت سے برطرف کردیا تھا-
ندیم لودھی حکم امتناع کے دوران ترقی پاکر آفیسر گریڈ کے گروپ 6 تک پہنچ گئے تھے-ندیم لودھی سے 2015 میں ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کیا تھا-وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی-


