کراچی(ایچ آراین دبلیو)کریمنل ریکارڈ رکھنے والے امیدوار کی پولیس میں بھرتی متعلق درخواست کی سماعت ہوئی-ایسے متعدد معاملات سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر التواء ہیں-عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک درخواست کی سماعت ملتوی کردی-احمد دین انٹرویو اور فٹنس سمیت تمام مراحل میں کامیاب ہوا-
لیکن اسے یہ کہہ کر ملازمت نہیں دی گئی کہ اس کے خلاف 7ایف آئی آرز درج ہوئی تھیں-درخواست گزار ان تمام ایف آئی آرز میں بری ہوچکا ہے-لیکن محکمہ پولیس نے اسے مجرمانہ ریکارڈ کا حامل قرار دیتے ہوئے ملازمت کیلیے نااہل قرار دے دیا-


