کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف تھانے میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ پیش کردیا گیا-پولیس نے گرفتار ایس ایچ او سمیت چار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا -عدالت نے ملزمان کو 8 اگست تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا-
ملزمان میں ایس ایچ او صدر الدین میرانی،اے ایس آئی سلیم مغل، عاطف اور شاہ زیب شامل ہیں-ملزمان عاطف اور شاہ زیب دو افراد کو پکڑ کرتھانےلےکرآئےتھے،تفتیشی افسرکےمطابق تھانےمیں جھگڑے کےدوران ملزم عاطف نےفائرنگ کردی جس سےنوجوان ہلاک ہوگیا-
ملزمان نے ایس ایچ او اور اے ایس نے تھانے کی سی سی ٹی فوٹیج ڈیلیٹ اور جائے وقوعہ کو صاف کرادیا تھا ،تفتیشی افسرنے مزید بتایا ہے کہ ایس ایچ او اور اے ایس آئی پر قتل کے شواہد چھپانے کا الزام ہے-ملزمان کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج ہے-


