کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ-ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا اور کراچی بار کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے-کراچی بار نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا-
ہم انصاف اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں-پولیس نے کمیٹی بنائی ہے مگر کراچی بار کمیٹی کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتی-تحقیقات پولیس کا کام ہے کراچی بار تحقیقات میں شامل نہیں ہوگی-پولیس نے وکلا کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا ہے-سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال کو تین دن کے لئے مؤخر کرتے ہیں-
تین دن میں مرکزی ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-پولیس کی یقین دہانی پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کو بھی تین دن کے لئے مؤخر کرتے ہیں-تین دن میں اگر تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاج سمیت تمام آپشن موجود ہیں-مقتول خواجہ شمس الاسلام کے اہلخانہ کو سیکورٹی فراہم کیا جائے-


