ڈویژن بینچ نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے ورانٹ گرفتاری جاری کردییے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈویژن بینچ نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے ورانٹ گرفتاری جاری کردییے۔ایس ایچ او کے ورانٹ گرفتاری عدم پیشی اور رپورٹ جمع نہ کرانے پر جاری کیے گئے- شہری مختیار لاشاری کے اغوا کی درخواست دائر ہوئی-

عدالت نےمتعدد نوٹس بھیجےاوررپورٹ طلب کی نہ ایس ایچ او پیش ہوئےاورنہ ہی رپورٹ جمع کرائی-جون 2025 کو شہری مختیار لاشاری کو اس کے گھر سے رات کے 2 بجے اغوا کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے اس واقعہ کی اطلاع 15سمیت اعلی افسران کودی۔مختیار لاشاری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست گزار نے درخواستیں دیں لیکن کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوئی-

عدالت نےڈی ایس پی رینک کا افسرمقررکرکے15دن میں انکوائری کرنےکا حکم دیا تھا۔15 دن گزرنے کے باوجود بھی ڈی آئی جی ایسٹ نے انکوائری افسر مقرر نہیں کیا-مغوی کو اغوا ہوے ایک ماہ 23دن ہوچکے ہیں- سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں