کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس فیز 5 کی لڑکی کی مذہب کی تبدیلی اور پسند کی شادی کا معاملہ سپریم کورٹ نے لڑکی کو 7 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم-لڑکی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جائے-درخواست گزار کی دو بیٹیاں 2021 میں لاپتہ ہوگئیں تھیں-
بیٹیوں کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا-بیٹیوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا-پولیس نے عدالت نے نکاح نامہ پیش کیا اور بتایا کہ بیٹی نے مذہب تبدیل کرکے پسند کی شادی کرلی ہے-پولیس نے بیٹیوں کی گمشدگی کا مقدمے میں بھی سی کلاس چالان جمع کروایا-
ریکارڈ کے مطابق بچی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے-پولیس نے ایک برس تک والد کو بچی سے رابطے اور شادی کا نہیں بتایا-ہم بچی کو عدالت بلا لیتے ہیں-اگر شادی جبری ہوئی تو کاروائی کریں گے-


