کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالتی احکامات پر ڈی این اے نا کروانے کا معاملہ،گلستان جوہر کے رہائشی وسیم کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی-نصرت نامی شہری جائیداد کے لالچ میں میرے بھائی ہونے کا دعویدار ہے-نصرت نے جعل سازی میں ایف آر سی میں اندراج کروالیا تھا-
سپریم کورٹ نے نصرت کو ڈی این اے کروانے کا حکم دیا تھا-تین برس گزر جانے کے باوجود نصرت نے ڈی این اے نہیں کروایا-ڈی این اے کے بغیر کوئی بھی شخص ایف آر سی میں شامل نہیں ہوسکتا-اگر وہ ڈی این اے نہیں کرواتا تو وہ آپ فیملی ممبر نہیں ہے-ماتحت عدالت کو قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردیتے ہیں-عدالت نے درخواست نمٹا دی-


