نان نفقہ کی ادائیگی سے متعلق شہریوں کی مختلف اپیلوں کی سماعت ہوئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نان نفقہ کی ادائیگی سے متعلق شہریوں کی مختلف اپیلوں کی سماعت ہوئی-سپریم کورٹ میں حقائق کی جانچ سے متعلق معاملات نہیں آنے چاہیئے-حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے-ہم یہاں صرف قانون کے خلاف ورزی کو دیکھیں گے-

نان نفقہ سے متعلق حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں-سپریم کورٹ حقائق کی جانچ سے متعلق مداخلت نہیں کرے گی-ہم سمجھتے ہیں ہائی کورٹ کو بھی حقائق کی جانچ میں نہیں جانا چاہیئے-فیملی کورٹ نے شادی کے تاریخ اور بچوں کی تاریخ پیدائش سے نان نفقہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے-

درخواست گزار علیحدگی کے بعد سے نان نفقہ دینے کو تیار ہے-آپ نے 2022 سے نان نفقہ ادا نہیں کیا ہے-تین برسوں سے آپ نے اپنے بچوں کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا ہے-آپ جو بات کررہے ہیں اسکے لئے ریکارڈ کا جائزہ لینا پڑے گا-حقائق کی جانچ کا فورم ماتحت عدالت ہے-سپریم کورٹ اس مرحلے پر مداخلت نہیں کرے گی-عدالت نے نان نفقہ کی ادائیگی کے خلاف مختلف درخواستیں مسترد کردیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں