کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دیہاڑی دار ملازمین کی مستقلی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل-دیہاڑی دار ملازمین کو ریگولیرائزیشن قوانین کے تحت مستقل نہیں کیا جاسکتا-یہ ملازمین ڈیلی ویجز پر تھے-درخواست گزاروں نے اپنی درخواست میں کوئی غلط بیانی نہیں کی-
آپ کوعدالتی آرڈر اسی وقت چیلنج کرنا چاہیئے تھا-آپ یہاں اپنی پہلی غلطی سدھارنا چاہتے ہیں-آپ ہم سے کیا چاہتے ہیں-ہم چاہتے ہیں ریگولیرائزیشن سے متعلق احکامات کو تقرری سے تبدیل کردیا جائے-آپ نے مستقلی کا آرڈر چیلنج ہی نہیں کیا ہے-عدالت نے سندھ حکومت کی درخواست نمٹا دی-


