کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹریفک پولیس کی جانب سےکیمروں کےجدید نظام کےحوالے سے آگاہی مہم شروع کردی گئی، ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں اب بہت جلد مانیٹرنگ آفیسرکےبجائےجدید ایچ ڈی کیمروں کےذریعےکی جائے گی۔ قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ای ٹکٹ ثبوت کے ساتھ گھرپر بھیجا جائے گا۔حکام کے مطابق 14 روز میں چالان بھرنے کی صورت میں 50 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا،21 دنوں کے بعد چالان بھرنے کی صورت میں جرمانہ ڈبل ہو جائے گا۔3 ماہ تک چالان نہ بھرنے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا جائے گا جبکہ 6 ماہ میں چالان نہ بھرا گیا تو شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا جائے گا۔
43


