گلستان جوہر کی رہائشی لڑکی کا جھلس کر جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستان جوہر کی رہائشی لڑکی کا جھلس کر جاں بحق ہونے کا مقدمہ-عدالت نے قتل بالسبب کے مقدمے میں والد، سوتیلی ماں اور بھائی کو بری کردیا-مقدمے میں ملزمان کے خلاف براہ راست شواہد موجود نہیں ہیں-استغاثہ کی جانب سے پیش کئے گئے گواہان واقعے کے عینی شاہدین نہیں-

گواہ نے بیان دیا کہ مرنے کے قبل لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے اسکو آگ لگائی-گواہان کے بیانات کسی اور کی معلومات پر مبنی ہیں-قانون کےمطابق قتل جیسےسنگین مقدمات میں براہ راست شہادتیں ضروری ہیں-مدعی مقدمہ کا قتل کا دعوی تحقیقات میں بھی ثابت نہیں ہوا تھا-

قتل ثابت نا ہونے کے باعث تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان قتل بالسبب کی دفعات کے تحت داخل کیا-مقدمے میں صرف مدعی اور گواہ کے بیانات پر انحصار نہیں کیا جاسکتا-استغاثہ کے ریکارڈ کے مطابق لڑکی نے دباؤ کے باعث خودکشی کی-مدعی مقدمہ نے بہن کی ہلاکت کا مقدمہ والد، سوتلی ماں اور بھائی کے خلاف شارع فیصل تھانے میں درج کروایا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں