بدعنوانی میں ملوث موٹروے پولیس کا اہلکار گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد کی کاروائی-کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث موٹروے پولیس کا اہلکار گرفتار-ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا-اسپیشل جج اینٹی کرپشن سنٹرل حیدر آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی-

ملزم اعزاز اکبر موٹروے پولیس میں بطور اسسٹنٹ پٹرولنگ آفیسر تعینات تھا-گرفتار ملزم جعل سازی، فراڈ اور کرپشن کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی چالان ٹکٹس جاری کرتا تھا-ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا-ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں