کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجر قومی موومٹ کے چئیرمین آفاق احمد اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے-سینئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کیخلاف ہڑتال کے باعث گواہ کا بیان نہ ہوسکا-آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیشی کے لیئے پابند کیا جائے، عدالت کی تفتیشی افسر کو ہدایت-عدالت نے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی-
آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کا الزام ہے- آفاق احمد کی ایماء پر کنٹینر نذر آتش ہوا-کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں-ملزموں نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا-آفاق احمد و دیگر کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے-


