کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین صدرٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ صدر ٹاؤن میں جاری ترقی کے سفر میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدّت لارہےہیں جدید سہولیات سےآراستہ پارکس نہ صرف عوامی توجہ کامرکزبنتےہیں بلکہ ان سےعلاقوں کی خوبصورتی میں ھرپوراضافہ ہوتاہےہماری ترجیحی ہےکہ ہم اپنی آئندہ نسل کوایک صحت مندانہ اورپرفضاماحول فراہم کرنےکیلئےبھرپوراقدامات کریں تاکہ صحتمندافراد وطن عزیزکےبہترمستقبل کی بنیادرکھ سکیں ان خیالات کااظہارانہوں نےصدرٹاؤن یوسی 12 بوٹ بیسن میں واقع،ڈاکٹرفریدالدین سیٹھناپارک کی تزین وآرائش کےبعدافتتاح کرتےہوئےکیااس موقع پرمیونسپل کمشنرنورحسن جوکھیو،وائس چیئرمین یوسی12حامد حسین عاطف بلو، رحما نآ فریدی ٹاؤن کونسلز، مختلف یوسیز کے وائس چیئرمینز، ڈائیریکٹر پارک عا صم علی خان،سپریٹینڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر سلمان رحمن میمن، سپریٹینڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای ممتاز علی ذرداری سینیئر اکاؤنٹ افیسر نعیم یوسفی سمیت (UT) اندر ٹریننگ ا فسران ، بھی موجود تھے چیئرمین منصور احمد شیخ کاکہنا تھا کہ صدر ٹاؤن کی ہر یوسیزکی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی تفریح طبع کا خیال رکھنا بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے ٹاؤن انتظامیہ نے دستیاب وسائل کو استعمال کرکے پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور تزین وآرائش کے کئی منصوبوں کی تکمیل سے جہاں عوام کو سیر و تفریح کی مےّسر سہولیات میں مزیداضافہ اور علاقہ عوام میں ایک خوشگوار احساس پیدا ہوہے وہیں تجاوزات کے ناسور کے خاتمے میں بھی بہت مددملی ہے میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے کہا کہ ڈاکٹرفریدالدین سیٹھناپارک علاقے کی خوبصورتی میں حسین اضافہ ہے پارک کے افتتاح کے بعد یہاں کی فیملیز کو ان کے گھر کے نزدیک تفریح و طبع کی بہترین سہولیات میسرآگئیں ہے اب علاقہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ پارک کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کیلئے ٹاؤن انتظامیہ سے تعاون کریں اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین حامد حسین نے بوٹ بیسن میں پارک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ اورمیونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کا شکریہ اداکیا۔
41


